لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ماہر توانائی مجاہد چٹھہ نے ملاقات کی اس موقع پر چودھری سرور اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں توانائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے توانائی کے سلسلہ میں جامعہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی جی ایس پی پلس مراعات کو برقرار رکھے۔
چودھری سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اہم ہے، پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ریفارمز کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے قاسم مہدی کو پارٹی کا مرکزی ترجمان مقرر کر دیا ہے، قاسم مہدی پارٹی کے منشور اور ریفارمز کے ایجنڈے کو میڈیا پر فعال انداز میں پیش کریں گے۔