پاکستان مسلم لیگ ق کی بیرون ملک تنظیم سازی، ن لیگی ڈاکٹر شوکت علی پارٹی میں شامل

Published On 27 June,2023 09:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے بیرون ملک تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، اہم سیاسی رہنما ڈاکٹر شوکت علی ق لیگ میں شامل ہو گئے۔

یوکے سے معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، ڈاکٹر شوکت علی کی صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات بھی ہوئی۔

میٹنگ میں پارٹی کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور نے ڈاکٹر شوکت علی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شوکت علی کو یوکے کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا، ڈاکٹر شوکت علی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ڈاکٹر شوکت علی عرصہ دراز سے مسلم لیگ ن کے ساتھ منسلک تھے۔