لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں اور چڑیا گھروں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چڑیا گھروں کی آمدن کا صحیح تعین کرنے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، لاہور کے چڑیا گھر میں منفرد اور جدید تفریحات فراہم کی جائیں گی، لاہور کے سفاری پارک کو سنگاپور کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک و پلے ایریا بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔