لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک

Published On 28 July,2023 09:18 am

لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے علاقے برکی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت  عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے ۔

برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جبکہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔