کوئٹہ میں پولیس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا

Published On 02 August,2023 10:27 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا، جس میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق بم دھماکا کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر پولیس چیک کے قریب کھیتوں میں ہوا ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جائے واقعہ پر بم ڈسپوزل کی ٹیم بھی پہنچ گئی، موقع پر مبینہ حملہ آور کی لاش ملی ہے۔