کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں زمینداروں اور کاشتکاروں کے قرضے ختم کرنے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔
قرارداد مشترکہ طور پر نصراللہ اور دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمیندار اور کاشتکاروں کی آمدنی نہ ہونے کے برابر ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر زمینداروں کے قرضے معاف کئے جائیں۔
اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نصراللہ کہا کہ بلوچستان کے زمیندار معاشی طور پر دیوالیہ کا شکار ہیں، قرضے ادا نہیں کر سکتے، اب حالات یہ ہیں کہ زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں، ضیاء لانگو نے کہا ڈونر کانفرنس کی رقم پورے ملک میں برابر تقسیم ہوتی مگر ایسا نہیں ہوا۔
رکن صوبائی اسمبلی ظہوربلیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کی مون سون بارشوں نے صوبے بھر میں تباہی مچائی، سیلاب متاثر جن کے گھر، باغات اور سب کچھ تباہ ہوا ان کی دادرسی نہیں ہوئی۔