بلوچستان : ژوب حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیے جانے کا انکشاف

Published On 19 July,2023 09:37 am

لاہور : (دنیانیوز) کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ژوب حملے میں دہشتگردوں کے امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حملے میں دشتگردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر16 M اسالٹ رائفلیں اور جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے ، پاکستان کیخلاف استعمال کیا ۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔

یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟

ذرائع کے مطابق یقیناً یہ وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو ٹی ٹی پی کے بزدل اور شر پسند عناصر پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں ، بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے ۔

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی ، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔

ژوب حملہ

رواں برس 12 جولائی کو ژوب کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو گئے۔