کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ملک میں ہندوستان کی وجہ سے دہشت گردی کا ماحول پیدا ہوا، دہشت گردی کے لیے افغانستان کی زمین استعمال ہو رہی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں جب مظلوم مارے جا رہے تھے تو تمام لوگ خاموش تھے، دہشت گردوں سے ڈرنے یا خوف کی وجہ سے ان کے خلاف بات نہیں کرتے، دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف کھل کر بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی
ضیاء لانگو نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، کور کمانڈرہاؤس لاہور کو جلائے جانے کی مذمت کرتا ہوں، جب تک سب خوف اور دوغلا پن ختم نہیں کرتے اس وقت دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔