تربت: کیچ ندی میں ڈوب کر 7 بچیاں جاں بحق

Published On 06 August,2023 06:57 pm

تربت: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر تربت میں مقامی کیچ ندی میں ڈوب کر 7 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پکنک منانے گئی 7 بچیاں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

جاں بحق بچیوں کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف کے ناموں سے ہوئیں۔