کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں ابراہیم حیدری سے مچھلیوں کے شکار کے لیے گئے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بد قسمت کشتی میں 18 ماہی گیر سوار تھے ، حادثے میں ایک ماہی گیر جان کی بازی ہار گیا جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کا سن کر ابراہیم حیدری کے سینکڑوں ماہی گیر جاموٹ اور جے ٹی پر پہنچ گئے جبکہ ابراہیم حیدری تھانے کے جوان ایس ایچ او ابراہیم حیدری ضمیر کھاؤ کی ہدایت پر پولیس اور ایدھی رضا کار بھی پہنچ گئے ۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق ماہی گیر اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔