اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں قانون سازی کا عمل جاری ہے، اسمبلی میں مزید دو بل ضمنی ایجنڈا کے تحت پاس کر دئیے گئے۔
واپڈا یونیورسٹی اسلام آباد بل 2023ء منظور کر لیا گیا، قومی اسمبلی میں واپڈا یونیورسٹی اسلام آباد بل 2023ء مسرت رفیق نے پیش کیا۔
اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بل 2023ء بھی ایوان نے پاس کر لیا، بل وفاقی وزیر و سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔