قومی اسمبلی میں مثبت کردار کے اعتراف پر آصف علی زرداری کو سرٹیفکیٹ دیا گیا

Published On 10 August,2023 10:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان غوث بخش ٘مہر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 15 ویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دیا۔

علاوہ ازیں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے غوث بخش مہر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں نے جی ڈی اے سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر سینئر سیاستدان غوث بخش مہر کو خوش آمدید کہا۔