کراچی: (دنیا نیوز) 15 ویں سندھ اسمبلی کا الوداعی گروپ فوٹو سیشن ہوا، گروپ فوٹو سیشن میں بیشتر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، کچھ ارکان منظر عام سے غائب رہے۔
فوٹو سیشن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے ارکان شریک ہوئے، پی ٹی آئی، تحریک لبیک، ایم ایم اے ارکان بھی گروپ فوٹو میں شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان رابعہ اظفر، سنجے گنگوانی، دیوان سچل گروپ فوٹو میں شریک ہوئے، 9 مئی کے واقعات کے بعد منظر سے غائب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان گروپ فوٹو میں شریک نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی سے نکالے گئے ارکان کریم بخش گبول، عباس جعفری، محمد علی عزیز بھی الوداعی گروپ فوٹو میں شریک ہوئے۔