کراچی : (دنیانیوز) سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے نام فائنل نہ ہوسکا ، مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کل ایک بار پھرملاقات ہوگی ۔
نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے۔
وزیراعلی مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نےمزید مشاورت کےلیے وقت مانگ لیا، مرادعلی شاہ کاکہنا تھا کہ میری بھی اپنی پارٹی قیادت سےتفصیلی بات نہیں ہوئی، آج کی ملاقات رسمی طور پر کرلیتےہیں جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ۔
وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سےپہلے روز کوئی نام تجویز نہیں کیے گئے، نگراں وزیراعلی کے انتخاب کےلیے کل ایک اور ملاقات ہوگی ۔
زرائع کے مطابق اس سلسلے میں فریال تالپور کی آج اسلام آباد روانگی متوقع ہے، ان کے ساتھ مرادعلی شاہ بھی آج اسلام آباد جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی قیادت سےمشاورت کےبعد ناموں پر غور ہوگا۔
وزیراعلیٰ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات کل تین بجے طے پاگئی ۔