وزیراعظم سے سابق وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 13 August,2023 07:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات لاہور ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہاشگاہ پر ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement