ملکی نظام کی اصلاح کیلئے علما کرام کا تعاون ضروری ہے: نگران وزیر اعظم

Published On 14 August,2023 03:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس مولانا احمدالرحمان کی قیادت میں علما کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں وفاق المدارس کے رہنما مولانا عبدالغفار، مہتمم جامعہ محمدیہ مولانا ظہور احمد علوی، مفتی عبداللہ، مولانا تنویرعلوی، مولاناعبدالرحمان اور مولانا اشرف علی شامل تھے، اس دوران ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی گئی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کے علما کرام سے تعلقات اور اسلامی قانون سازی سمیت ملک میں مذہبی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا ملک کی دینی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملکی نظام کی اصلاح احوال کیلئے علما کرام کا تعاون ضروری ہے۔