بلوچستان اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ، نگران وزیراعلیٰ کے نام پر فیصلہ نہ ہوسکا

Published On 10 August,2023 11:03 am

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو آج اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے ، وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پارٹی کے دیگر پارلیمانی ارکان سے مشاورت مکمل ہوگئی ۔

بی این پی مینگل کی جانب سے حمل کلمتی جبکہ جے یو آئی کی جانب عثمان بادینی کے نام سامنے آگئے ۔

نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بیورو کریٹ شبیر مینگل، بہروز ریکی بھی شامل ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہوگی ، صوبائی اسمبلی 13 اگست 2018 کو وجود میں آئی تھی۔