لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا، سابق وفاقی وزیر نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور ملک کو معاشی استحکام دینے کے لئے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں تاریخ کا کٹھن ترین سفر طے کیا، فخر ہے کہ سیاست کا نہیں، صرف ریاست اور عوام کی بھلائی کا سوچا، عوام کو معاشی مسائل سے نجات اور ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل پر پہنچائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے ملک، عوام اور پارٹی کے لئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو سراہا۔