بہتری نہ آئی تو پی آئی اے بند ہو سکتی ہے: خواجہ سعد رفیق

Published On 21 July,2023 02:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دو سال میں بند ہو سکتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا، اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دو سال میں بند ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز آوٹ سورسنگ کی جائے گی، ایئرپورٹ کی کچھ سروسز آؤٹ سورس ہوں گی، پی آئی اے کے ملازمین کو نوکری پر بحال رکھا جائے گا، دنیا بھر میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی باری آئے گی، 3 ماہ میں یو کے فلائٹ بحال ہو جائے گی جس کے بعد یورپ اور امریکا کی فلائٹس بحال کی جائیں گی۔