راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت سے جڑانوالہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جڑانوالہ میں اشتعال انگیزی اور عبادت گاہوں کو جلانا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 16, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔