کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کر گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، طبیعت بہتر ہونے پر کنور نوید جمیل کو گھر منتقل کیا گیا تھا لیکن 11 اگست کو طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کنور نوید ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے، دوران علاج علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
یاد رہے کہ کنور نوید جمیل 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔
ایم کیو ایم رہنما 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2002 اور 2018 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔