کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے ملاقات کی جس میں نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر مشاورت کی گئی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور رعنا انصار نے نگران حکومت کے قیام کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں کے موقف پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا بھارتی 90 ہزار لوگوں کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ 14 اگست پر توڑنے کا اعلان
ملاقات میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے موثر اقدامات کی ضرورت پر بھی غور ہوا، گورنر نے کہا آپ کا پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بننا صوبے کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے، رعنا انصار نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے آپ کے ویژن سے متاثر ہوں۔