کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں اتفاق ہو گیا۔
جی ڈی اے کی قیادت ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو نئی اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر تیار ہو گئی ہے، جی ڈی اے کی قیادت کل ایم کیو ایم کے ساتھ پریس کانفرنس میں باضابطہ طور حمایت کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے ہی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی حمایت کر دی
قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، خواجہ اظہار الحسن، انیس قائم خانی اور دیگر شامل تھے، صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا اور نند کمار ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد کا حصہ تھے۔