کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل، اینٹی پیپلز پارٹی سیاستدانوں کا اجلاس عاشورہ محرم کے بعد طلب کر لیا گیا۔
مشاورتی اجلاس میں جے یو آئی، ن لیگ جی ڈی اے کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے، سندھ میں ہم خیال سیاستدانوں اور جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنانے پر غور ہو گا۔
جی ڈی اے کے بجائے نئے الائنس کی تشکیل کی تجویز بھی زیر غور ہے، متوقع طور پر سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں، سیاستدانوں کا اجلاس 4 اگست کو ہو گا۔
یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی گزشتہ دنوں جی ڈی اے قیادت سے ملاقات کی تھی۔