کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی، اس دوران شہر قائد کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، شہر قائد کے انفرااسٹرکچر کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی میں وفاقی فنڈنگ کا اہم کردار ہے، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے کارپیٹنگ کی جا رہی ہے۔