کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

Published On 23 July,2023 07:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقوں کیماڑی، صدر، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ڈیفنس، کیماڑی، سپرہائی وے، پی آئی بی کالونی، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی سمیت دیگر مقامات پر تیز بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے، بارش کے بعد موسم کی شدت کم ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بلدیہ میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر میں بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق، کئی مکانات تباہ

دوسری جانب بدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کشمور شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاڑکانہ میں ہواؤں کے ساتھ بادل بھی برسے، طوفانی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔