کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ویسٹ پولیس نے گلی سے گزرتی ہوئی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے ملزم کی راہگیر خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ایس ایچ او اورنگی نے ویڈیو اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم عدیل بیگ عرف تقی کو حراست میں لیا، واقعہ مجاہد آباد اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
کراچی پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون سے رابطہ بھی کر لیا گیا، خاتون نجی آفس میں ملازمت کرتی ہے، خاتون کا بیان قلم بند اور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچیوں کو سیف انوائرمنٹ دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، والدین اپنے بچوں کو اس طرح کی حرکات کرنے کی صورت میں اس کے نتائج سے آگاہ کریں۔