مردم شماری میں شہری حقوق پر مارا گیا ڈاکا دلیل سے ثابت کیا: خالد مقبول صدیقی

Published On 05 August,2023 09:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کا ہمارا دیرینہ اور آئینی مطالبہ منظور ہو گیا ہے۔

نئی مردم شماری منظوری ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہمارا مطالبہ تسلیم کیا گیا کہ فی الفور نئی مردی شماری کا اعلان کیا جائے اور انتخابات وقت پر ہوں، ایم کیو ایم نے دلیل سے ماضی میں دھاندلی اور مردم شماری میں شہری حقوق پر جو ڈاکا مارا گیا اس کو ثابت کیا، وقت پر مردم شماری صرف ایم کیو ایم کی وجہ سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے پاکستان میں نئے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق کرائے جائیں، 2017 کی مردم شماری میں سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو دانستہ طورپر آدھا دکھایا گیا، کراچی کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایم کیو ایم پریس کانفرنس کرے گی۔