کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مرادعلی شاہ، عمران اسماعیل، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے نماز جنازہ میں شرکت کی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال ،انیس قائم خانی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔
کنور جمیل کے انتقال پر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیراعلیٰ اور سینیٹ چیئرمین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم رہنما 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2002 اور 2018 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔