اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا۔
گوہر اعجاز نے کہا نگراں وزیر برائے تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل کی حیثیت سے رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا ہے، میں پورے دور میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات قبول نہیں کروں گا۔
گوہر اعجاز نے کہا بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے میں ذاتی طور پر کسی بھی ایڈوائزری یا خدمت کے لیے اٹھنے والے اخراجات کو خود پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا میرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔