کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے، اگر عدالت چاہے تو ملزموں کو رہا کر دیا جائے۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پر تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔