لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی۔
دونوں سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ دیگر فیملی کے ممبران بھی موجود تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، سابق وزیر اعظم واپسی کا فیصلہ مریم نواز سے مشاورت کے بعد کریں گے۔