لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ علوی صاحب کو نوٹیفکیشن کے 2 دن کے بعد خیال آیا ہے کہ اللہ کو گواہ بنانا ہے اور معافی مانگنی ہے، بددیانتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کو گٹڑ کس نے بنایا؟ ایک پوری نسل کو تباہ کیا، ٹیلی ویژن سٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملہ کس نے کیا؟ اسکی بھی معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت
سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ جب PTI کی حکومت تھی اس وقت قانون کا اپوزیشن کیخلاف بے دریغ غلط استعمال ہوا اس کی بھی معافی مانگیں، آپ کا لیڈر جب لوٹ مار میں مصروف تھا آپ کا ضمیر اس وقت کہاں تھا، سویا تھا؟۔
یہ بھی پڑھیں: صدر نے بلز واپس نہیں بھجوائے اور وہ خود بخود قانون بن گئے، نگران حکومت
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جب ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی اس وقت صدر پاکستان کی کیا ذمہ داری تھی؟ آپ نے کبھی سوچا ہے، آج قانون جب آئین کے عین مطابق بنا ہے تو آپ کا جعلی ضمیر جاگ اٹھا ہے، آپ عوام کے شعور کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں۔
علوی صاحب کو نوٹیفکیشن کے 2دن کے بعد خیال آیا ھے کہ اللہ کو گواہ بنانا ھے اور معافی مانگنی ھے۔ بد دیانتی کی بھی کوئ حد ھو تی ھے۔ ھمارے سوشل میڈیا کو گٹڑ کس نے بنایا ایک پوری نسل کو تباہ کیا ۔ TV سٹیشن اور پارلیمنٹ پہ حملہ کس نے کیا اسکی بھی معافی مانگیں۔ جب PTI کی حکومت تھی اسوقت… https://t.co/YZlrHFjsvy
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 20, 2023