ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا

Published On 26 August,2023 01:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے پاکستان ہاؤس میں ہو گا، جس میں ملک اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

اجلاس میں سندھ میں ہونے والی انتخابی حلقہ بندیوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئندہ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے لائحہ عمل پر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔