خیبرپختونخوا:21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

خیبرپختونخوا:21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات

صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔