لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ خراب معاشی حالات میں بجلی کے بلوں میں بے انتہا اضافہ تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 ہزار تنخواہ والے کو 40 ہزار کا بل بھیج کر غریب کی کمر توڑ دی گئی ہے، امید ہے نگران وفاقی حکومت جلد عوام کو ریلیف دے گی جس سے معاشرے میں غصہ و پریشانی کم ہو گی۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت سستی بجلی کیلئے 20، 20 میگا واٹ کے ہائیڈرل پاور کے پراجیکٹس پر کام کرے۔