سوات: کالج وین گہری کھائی میں جاگری، ایک طالبعلم جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 29 August,2023 10:00 pm

سوات: (دنیا نیوز) کالج کی وین گہری کھائی میں گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ فٹہ فضل بانڈہ کے مقام پر پیش آیا جہاں طالبعلموں سے بھری کالج وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا۔

تمام نوجوانوں کا تعلق گورنمنٹ کالج مٹہ سے ہے جو سیر و تفریح کے لئے گئے تھے۔