ملتان روڈ پر حادثہ: نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا

Published On 28 August,2023 10:50 pm

پتوکی: (دنیا نیوز) ملتان روڈ پر بھونیکی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں کٹارمل گاؤں کا رہائشی 42 سالہ رفیق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسیکو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔