مانسہرہ: (دنیا نیوز) موٹر وے ہاتھی میرا کے مقام پر ٹویوٹا ہائی ایس وین کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشنز فوری جائے حادثہ پر پہنچے، حادثہ مسافر وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑی پل سے نیچے جا گری۔
حادثے کے وقت گاڑی میں 13 مسافر سوار تھے، جن میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی اور 6 موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرقیب ولد عبدالمطلب، حسن تاج ولد هستم خان، صدیق اللہ ولد محمد رفیق، امان الله ولد صفدر خان اور 2 خواتین شامل تھیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو مانسہرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔