اوچ شریف: موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

Published On 24 August,2023 08:34 am

اوچ شریف: (دنیا نیور) موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب لوڈر مزدا اور ٹرالر آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا جس میں لوڈر ڈرائیور اور ہیلپر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوڈر مزدا کراچی سے لاہور جا رہا تھا، ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت 22 سالہ مجاہد اللہ اور 30 سالہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔