کراچی : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 1 زخمی

Published On 27 August,2023 09:49 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے قیوم آباد سی آر کے پٹے کے قریب کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ 

ریسکیو کے مطابق زخمی شخص کی شناخت  30 سالہ نبیل کے نام سے ہوئی ہے جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ امان کے نام سے ہوئی ہے۔