ٹرک اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

Published On 26 August,2023 07:37 pm

قصور: (دنیا نیوز) ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

ٹرک اور بس میں تصادم پکی حویلی کے پاس سڑک خراب ہونے کے باعث ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پکی حویلی کے پاس سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔