چونیاں: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 27 August,2023 10:36 pm

چونیاں: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ چونیاں میں چھانگا مانگا روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مبشر ولد سیف اور شعیب ولد شاہد کے نام سے ہوئی جن کی عمر بالترتیب تقریباً 16 سے 18 سال کے درمیان ہے، دونوں نوجوانوں کا تعلق چھانگا مانگا سے تھا۔