لاڑکانہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں حاجی غوث بخش بروہی میں زہریلی لسی پینے سے دو افراد جاں بحق اور 8 کی حالت غیر ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ بلقیس اور 13 سالہ سیما شامل ہیں، جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں بے ہوش ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔