بہاولپور: مٹی کا تودا گرنے سے 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق

Published On 30 August,2023 05:30 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) مٹی کے تودا گرنے سے 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک حادثہ نواحی علاقہ نہڑ والی میں پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں کھدائی کی گئی تھی، کمسن بچیاں کھیل رہی تھیں کہ اچانک اوپر سے مٹی کا تودا ان پر آگرا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالی دونوں بچیوں کی لاشیں باہر نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالی بچیوں میں 5 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ حفصہ شامل ہیں، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔