حیدرآباد: (دنیا نیوز) پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے کی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، سحرش نگر ریلوے ٹریک پر بم ڈیوائس لگائی جانے کی اطلاع پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
حیدرآباد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا، اس موقع پر دونوں ریلوے ٹریک بند کر دیئے گئے، ٹرینوں کو قریب کے سٹیشنز پر روک دیا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت پہنچ کر بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم دھماکے کی ڈیوائس کو ناکارہ کر دیا گیا، دیسی ساختہ ڈیوائس تھی جس میں 200 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک کا معائنہ کر کے کلیئر قرار دے دیا گیا، ٹریک کو بحال کر کے ٹرینوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔