آسٹریلیا کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم

Published On 06 September,2023 10:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم کر دیئے۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے باڈر سکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم کئے گئے، فراہم کردہ کٹس میں میگنی فائر گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹ، سکیورٹی لیمینٹ ویری فائر بھی شامل ہیں۔

فراہم کردہ 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاؤنٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال، جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی، جدید آلات کا انٹرنیشنل ڈیپارچر اورارائیول پرعملے کی جانب سے استعمال کا آغاز کردیا گیا۔

جدیدآلات پرمبنی کٹس آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی پر ایف آئی اے کی استعداد کار میں بہتری کیلئے فراہم کی گئیں۔