لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دئیے۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دئیے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
علاوہ ازیں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 538 ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔