آئینی مدت مکمل ہونے کے باوجود ڈاکٹر عارف علوی صدر مملکت کے عہدے پر برقرار

Published On 09 September,2023 12:41 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت مکمل ہو گئی انہوں نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

دورہ لاہور کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا بھی کی۔