سکھر: (دنیا نیوز) سید خورشید شاہ نے کہا سرائیکی ہمیں ووٹ دیں ہم ان کو سرائیکی صوبہ دیں گے۔
سید خورشید شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک میرے جسم میں روح ہے میرا تعلق آپ عوام سے رہے گا، ذولفقار علی بھٹو ایک نظریے کا ایک فلسفے کا نام ہے، جب تک اس ملک میں مظلوم رہے گا ذولفقار علی بھٹو کا نام رہے گا، بھٹو کسی کی طاقت سے نہیں آیا، بھٹو کے ساتھ غریب عوام تھی، پاکستان میں کوئی آئین اور کوئی حقوق نہیں تھے مگر بھٹو نے آئین اور حقوق دیئے۔
سید خورشید شاہ نے مزید کہا میں کسی سرمایہ دار کا، کسی وڈیرے کا بیٹا نہیں، میں جو ہوں آپ عوام کی وجہ سے ہوں، ہم نے چالیس لاکھ خواتین کو گھر بیٹھے اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دی، ہم نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا، ہم آپ سے کچھ نہیں مانگتے، ہم ملک میں الیکشن مانگتے ہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا ہم نے سرائیکی صوبے کا وعدہ کیا، ہم صوبہ دیں گے، سرائیکی ہمیں ووٹ دیں ہم انکو کو سرائیکی صوبہ دیں گے، جنہوں نے صوبے کا وعدہ کیا تھا اب انہوں نے نئی پارٹی بنا لی ہے، مجھے تو ان کی پارٹی کا نام بھی نہیں آتا لوگ ووٹ کیسے دیں گے۔